ماسکو۔20 جون(سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ فٹبال کپ کے شائقین کے حلقوں میں سعودی لباس موضوع بحث بن گیا۔ غیر ملکی شائقین ایک دوسرے سے یہ سوال کرتے سنے گئے کہ سعودی ’’ الشماغ‘‘ کس طرح استعمال کرتے ہیں اور سعودی لباس کے کیا کیا نام ہیں۔ انگلینڈ ، جرمنی اور پرتگال کے یورپی شائقین نے سعودی شائقین کے ساتھ جو سعودی لباس زیب تن کئے ہوئے تھے یکے بعد دیگرے فوٹو بنوائے۔ اس موقع پر سعودی لباس میں ملبوس ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے والی آرگنائزیشن نے ماسکو کے معروف میدان میںسعودی کا قومی گیت سنوا کر شائقین کو محظوظ کیا۔
کارلوس کو پہلا سرخ کارڈ
سرانسک ۔20 جون(سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ فٹبال میں کولمبیا کے مڈفیلڈر کارلوس سرخ کارڈ حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ گروپ ایچ میں جاپان کے میچ میں انہوں نے جان بوجھ کو گیند کو ہاتھ سے چھوا جس پر ریفری نے کارلوس کو فوری میدان چھوڑنے کا حکم دیا۔