ملبورن۔22فبروری( سیاست ڈاٹ کام)آئی سی سی کی جانب سے 2019 ء کے ورلڈکپ میں موجودہ 14 ٹیموں کی بجائے 10ٹیموں کو کھیلنے کے منصوبے پر ہندوستانی ٹیم کے سابق عظیم بیٹسمین سچن تنڈولکر نے کہا کہ کرکٹ کے حق میں یہ بہتر فیصلہ نہیں ہے۔اس ضمن میں سچن نے مزید کہا ہے کہ کرکٹ کے عالمی فروغ کے لئے ضروری ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ ٹیموںکو شرکت کا موقع دین لیکن اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ کھیل کے مسابقتی پہلو کو بھی متاثر ہونے نہ دیں اور اسکے لئے دنیا کی سرفہرست ٹیموں کے حامل ممالک ٹیموں اپنی اے ٹیموں کو دوسرے درجہ کی ٹیموں کے ممالک روانہ کرسکی ہیں جیسا کہ ہندوستان اورآسٹریلیاکی اے ٹیمیںیواے ای اور اسطرح کے دیگر ٹیموں کا دورہ کرسکتی ہیں۔۰