کیوبا (برازیل)۔ 23؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کی ٹیمیں 24 برسوں کے دوران ورلڈ کپ میں اپنے مایوس کن مظاہروں کی سمت آگے بڑھ رہی ہے، جیسا کہ ایشیائی ٹیموں میں جاپان، جنوبی کوریا، ایران اور آسٹریلیائی ٹیم برازیل میں رواں ورلڈ کپ میں ہنوز اپنی پہلی کامیابی سے دور ہے۔ تازہ ترین نتائج میں جنوبی کوریا کو افریقی ٹیم الجیریا کے خلاف 4-2 کی شکست برداشت کرنی پڑی ہے جب کہ جاپان کو آئیوری کوسٹ کے خلاف 2-1 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ آسٹریلیا کو کوسٹاریکا کے خلاف 3-1 کی شکست برداشت کرنی پڑی جب کہ ایران کو ارجنٹینا کے خلاف 1-0 کی ناکامی ہوئی ہے۔