ریو ڈی جنیریو 29 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) گروپ مرحلہ میں شاندار فٹبال کا مظاہرہ کرنے کے بعد فرانس کا کل مقابلہ نائیجیریا کے خلاف ہوگا ۔ اس میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کوارٹر فائنلس میں رسائی حاصل کریگی ۔ سابقہ ورلڈ کپ میں فرانس ہمیشہ کم از کم سیمی فائنلس تک پہونچی ہے اور گروپ مرحلہ میں اس نے بہتر مظاہرہ کیا ہے ۔ فرانس کی ٹیم پہلے ہونڈوراس کے خلاف 3 – 0 سے کامیاب رہی اس کے بعد اس نے سوئیٹزر لینڈ کے خلاف 5 – 2 سے میچ جیتا تھا تاہم چہارشنبہ کو اسے اپنے آخری گروپ میچ میں ایکویڈور کے خلاف اپنا مقابلہ ڈرا کرنا پڑا تھا ۔ کوارٹر فائنلس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین یہ ایک دلچسپ مقابلہ ہوسکتا ہے ۔