ورلڈ کپ فائنل نے میڈیا ریکارڈس توڑ دیئے

ریوڈی جینیرو ۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی اور ارجنٹینا کے درمیان منعقدہ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل نے میڈیا ریکارڈ توڑ دیئے جیسا کہ سنسنی خیز ٹسٹ مقابلے کے متعلق فیس بک اور ٹوئیٹر پر ریکارڈ تبصرہ اور پل پل کی خبریں اپ ڈیٹ ہورہی تھیں۔ تفصیلات کے بموجب ٹوئیٹر پر فی منٹ 618,725 تبصرے کئے جارہے تھے جوکہ مقابلے کی بدلتی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا تھا۔ علاوہ ازیں فیس بک پر بھی تبصروں کا نیا ریکارڈ درج کیا گیا ہے جیسا کہ فائنل مقابلے کے دوران دنیا بھر سے 88 ملین افراد مصروف تھے جنہوں نے اس دوران 280 ملین تبادلہ خیال کیا ہے۔ تقابلی مطالعہ کے بموجب 66 ملین افراد نے 200 ملین سے زائد خیالات کا اظہار کیا ہے جوکہ برازیل اور جرمنی کے درمیان کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلے کی رپورٹ ہے۔ تبصروں میں اہم کھلاڑیوں جیسے پلے اور دیگر افراد کے خیالات اور مبارکبادی کے پیغامات کو کافی اہمیت دی گئی۔