نئی دہلی 5 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ کے اوپننگ بلے باز کوانٹن ڈی کاک نے کہا ہے کہ انہیں ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں شکست کے صدمہ سے باہر آنے دو دن کا وقت لگا تھا تاہم اب وہ آئی پی ایل میں بہتر مظاہرہ کیلئے پر عزم ہیں۔ ڈی کاک نے یہاں دہلی ڈیر ڈیولس کے اوپن میڈیا سشن میں کہا کہ انہیں اس صدمہ سے سنبھلنے دو دن کا وقت لگا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کی اپنی اہمیت ہوتی ہے لیکن آگے بڑھنا پڑتا ہے ۔ اب جو کچھ گذر چکا ہے وہ گذر چکا ہے ۔ وہ اب ساری توجہ اپنے آئندہ چیلنج پر مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ امید ظاہر کی کہ ان کی ٹیم اس بار گذشتہ کی طرح مایوس کن مظاہرہ نہیں کریگی ۔