ورلڈ کپ شکست کے بعد میں نے فٹ بال پر نظر نہیں ڈالی ، برازیل کے مقبول کھلاڑی نیمار کا بیان

پرائیسہ گرانڈے ۔ /22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بلجیم کے ہاتھوں کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد مایوس خوردہ برازیل کے مقبول فٹ بال کھلاڑی نیمار نے کہا کہ وہ شکست کے بعد نہ تو فٹبال پر نظر ڈالے ہیں اور نہ ہی ان کا ارادہ ہے کہ باقی ماندہ فٹ بال میچیس وہ کھیلیں گے ۔ ہفتہ کو اے ایف پی کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ میں فٹ بال کھیل کبھی نہیں کھیلوں گا لیکن اتنا ضرور کہونگا کہ میں نے شکست کے بعد بال کو پلٹ کر نہیں دیکھا اور نہ ہی کسی کو فٹ بال کھیلتے ہوئے دیکھوں گا ۔ 26 سالہ نیمار جو ایک بغیر آستین والی ٹی شرٹ پہنے اپنے چھ سالہ بیٹے ڈیوی لوکا کو گھٹنوں پر بٹھائے تھے نہایت ہی پرسکون دکھائی دے رہے تھے اور مابعد ورلڈ کپ کے اپنے تجربات کا اظہار کررہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ شکست کے بعد بہت ہی غمزدہ تھے اور میری یہ افسردگی آہستہ آہستہ جاتی رہی کیونکہ میرا بیٹا ہے ۔ میری فیملی ہے اور میرے دوست احباب سب ہی ہیں جن کے درمیان میں رہتا ہوں ۔ لہذا مسلسل افسردگی میرے لئے کوئی معنی نہیں رکھتی ۔ ان سے سوال کئے جانے پر کہ ان کا اسپین کی رنیل میڈریڈ سے جوڑا جارہا ہے کیا یہ حقیقت ہے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ یہ صرف صحافت کی جانب سے اڑائی جانے والی قیاس آرائیاں ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔