ملبورن ، 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی ای او کرکٹ آسٹریلیا کیون رابرٹس نے آج کہا کہ اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کے دنیا بھر میں آنے والے T20 لیگ ایونٹس میں پرفارمنس ممنوعہ جوڑی کے آئندہ سال کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں سلیکشن کا فیصلہ کرنے میں اہم رول ادا کرے گا۔ اسمتھ اور وارنر بنگلہ دیش پریمیر لیگ اور پھر انڈین پریمیر لیگ میں کھیلیں گے۔