ماسکو ، 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) فیفا ورلڈ کپ 2018ء کے آج ہفتہ کو دسویں روز کے مقابلوں میں ڈیفنڈنگ چمپینس جرمنی کا سویڈن کے ساتھ میچ 1-1 سے ڈرا ہوگیا۔ جرمنی نے فرسٹ ہاف میں 1-0 کی سبقت کے ساتھ وقفہ لیا تھا۔ قبل ازیں بلجیم نے تیونس کو 5-2 سے واضح شکست دی جبکہ میکسیکو نے کوریا ری پبلک کو 2-1 سے ہرایا۔