لاہور 2 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام)بنگلہ دیش کے خلاف سیریز اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے خواتین کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش روانہ ہوگئی، کپتان ثنامیر کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی کا موقع ملے گا۔ روانگی سے قبل لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف 3 ونڈے اور 5 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔ بنگلہ دیش کے خلاف پہلا میچ کل کو کس بازار اسٹیڈیم ہوگا جبکہ 16 مارچ سے سلہٹ میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں بھی شرکت کرے گی۔ اہوں نے بتایا کہ اس وقت ہماری توجہ کارکردگی پر ہے، انگلینڈ اور دوحہ کے ٹور سے اچھا تجربہ حاصل ہوا پوری تیاری کے ساتھ جارہے ہیں ، ورلڈ کپ میں زیادہ سے زیادہ میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، انڈر 19 کو بھر پور سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، کوچ کا کہنا تھا کہ ٹیم بہت اچھی ہے ایک دیڑھ سال سے اچھی کارکردگی دکھارہی ہے۔
نیو ماڈل ہائی اسکول میں گیمس ؍ اسپورٹس پر خاص توجہ
حیدرآباد۔ 2 مارچ (راست) اسکول میں تعلیم کے ساتھ دیگر سرگرمیاں جاری رہتی ہیں اور فزیکل ایجوکیشنل کا ایک گھنٹہ نظام الاوقت میں ہے۔ نیو ماڈل ہائی اسکول دودھ باؤلی، اور موسیٰ باؤلی کے طلباء و طالبات انڈور گیمس میں کیرم، ٹیبل ٹینس، بیاڈمنٹن، شطرنج میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اچھے کھلاڑی بن رہے ہیں ا ور اتھیلیٹک میں بھی ان کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ جناب خلیل الرحمن سکریٹری ؍ کرسپانڈنٹ کے بموجب اسکول میں گیمس ؍ اسپورٹس پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔