نئی دہلی ، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر 44 شرت کمل ورلڈ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں انڈین چیلنج کی قیادت کریں گے، جو چین کے مقام سوزو میں 26 اپریل تا 3 مئی منعقد شدنی ہے۔ نیشنل چمپئن سومیاجیت گھوش، جی ستھیان اور شنکر شٹی بھی مسابقت کریں گے۔ نیشنل چمپئن موما داس ویمنس سیکشن میں منیکا بترا اور کے شامنی کیساتھ ہوں گی۔