کراچی۔31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ کوچ وقار یونس نے محمد عامر کی بھر پور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ (عامر) ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ ٹی۔20 چمپئن شپ میں اپنی ٹیم کے لئے کلیدی رول ادا کریں گے۔ محمد عارم جو 2010 کے دوران اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کے سبب کچھ عرصہ جیل میں قید رہنے کے بعد پانچ سال کے امتناع سے بھی گزرچکے ہیں۔ نیوزی لینڈ میں حالیہ مختتم ٹی۔20 میں کھیل کا آغاز کے ساتھ پاکستانی ٹیم میں دوبارہ واپس ہوئے ہیں۔ وقار یونس نے جو آکلینڈ میں ہیں کہا کہ ’’عامر ہمیشہ ہی اسمارٹ بولر رہے ہیں حتی کہ انہوں نے کم عمری میں بھی اچھی بولنگ کی تھی۔ حالیہ سیریز میں اگرچہ ہم نے ان پر زیادہ دبائو نہیں ڈالا اس کے باوجود دیگر پیس بورلس کے مقابلے انہوں نے اچھی بولنگ کی۔ آنے والے دنوں میں وہ مزید بہتر کھیل کھیلیں گے اور ہندوستان میں ہونے والی ورلڈ ٹی۔20 سیریز میں پاکستانی ٹیم کے لئے کلیدی رول ادا کریں گے۔‘‘
وقار یونس نے اصرار کے ساتھ کہا کہ پاکستانی ٹیم بھی ورلڈ ٹی۔20 چمپئن شپ کی دعویدار ہوسکتی ہے۔