ورلڈ مسل منیا میں حامد بن علی الجابری کو تیسرا مقام

حیدرآباد  ۔ 30 ۔ نومبر (سیاست نیوز) امریکہ میں منعقدہ ورلڈ مسل منیا فٹنس باڈی بلڈنگ مقابلوں میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے باڈی بلڈر حامد بن علی الجابری کو تیسرا مقام حاصل ہوا ۔ اس مقابلہ کا 19 تا  21 نومبر امریکی شہر لاس ویگاس میں انعقاد عمل میں آیا ۔ حامد بن علی الجابری کو اوپن اسٹائل کے زمرہ میں تیسرا مقام حاصل ہوا۔ انہوں نے امریکہ نے روانہ کردہ اپنے پیام میں اپنے مداحوں ، دوستوں ، ارکان خاندان اور برادران وطن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کامیابی میں ان کی ماں ، اہلیہ اور ارکان خاندان کا اہم رول رہا جنہوں نے اپنی دعاؤں ، حوصلہ افزائی سے ہمت نوازا۔ حامد بن علی الجابری نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں اسی طرح کی کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے اپنے والدین ، خاندان اور خاص طور پر ملک و ملت کا نام روشن کریں گے ۔