ورلڈ لیگ ہاکی سیمی فائنلس

اینٹورپ ( بلجیم ) ورلڈ ہاکی لیگ کے سیمی فائنلس میں ہندوستان کا شاید کل بلجیم کے شہر اینٹورپ میں آسٹریلیا کے ساتھ ہوگا ۔ اس ٹورنمنٹ میں ہندوستان نے تاحال بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اور عالمی چمپئن آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والا یہ مقابلہ پول میں ان ٹیموں کے قطعی موقف کا فیصلہ کری گا ۔ پاکستان اور برصغیر میں اس کی حریف ٹیم کے درمیان گذشتہ روز ایک مقابلہ 2-2 پر ڈرا ہوگیا ۔ اس سے قبل ہندوستان کو دو کامیابیاں حاصل ہوئی تھیں ۔ آسٹریلیا نے اب تک کے تمام مقابلوں میں متاثرکن کامیابی حاصل کی ہے جس میں پاکستان کے خلاف 6-1 سے کامیابی بھی شامل ہے ۔ہندوستان ہاکی ٹیم کے نئے کوچ پال وان ایس نے جو ہالینڈ کے سابق قومی کوچ بھی ہیں ‘ یہ توقع کرتے ہیں کہ ان کے کھلاڑی کل کے مقابلہ میں عصر حاضر کے ہاکی کی ایک بہترین ٹیم کے خلاف اپنا بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے ۔ آسٹریلیا نے گذشتہ سال دی ہیگ میں لگاتار تین ورلڈ کپ کامیابیاں حاصل کیا تھا۔ موچنگلا دبیچ ‘ نئی دہلی اور دی ہیگ میں لگاتار تین کامیابیاں حاصل کرتیہ وئے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ ہندوستانی کوچ وال میس نے کہا کہ ’’ ہمیں منصفانہ طور پر یہ یاد رکھنا ہوگا کہ عالمی رینکنگ میں آسٹریلیا نمبر 1 ہے اور ہندوستان 9ویں مقام پر ہے ۔