ورلڈ فزیوتھراپسٹ ڈے کا انعقاد

محبوب نگر ۔ 10 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) فزیوتھراپی ایک فائدہ مند عمل ہے تمام عمر کے افراد کیلئے یکساں فائدہ مند ہے ۔ ہڈیوں کی تکلیف رگوں اور جسمانی درد سے متاثر افراد اس طریقہ علاج کو استعمال کر کے شفایاب ہوسکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر جی سری کرشنا نے ورلڈ فزیوتھراپسٹ ڈے کے موقع پر اسپورٹس ہاسٹل بلڈنگ محبوب نگر میں منعقدہ ’ ’خون عطیہ کیمپ ‘‘ کے موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس طریقہ علاج کا خصوصی امتیاز ہیکہ یہ سائیڈ ایفکٹ سے محفوظ رکھتا ہے ۔ مقامی ایم ایل اے سرینواس گوڑ نے مخاطبت میں کہا کہ 18 تا 60 سال کی درمیان عمرکے افراد سال میں ایک مرتبہ کم از کم خون کا عطیہ دیں ۔ خون کے عطیہ دھندگان بھی اس عمل کے بعد بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ دیہی علاقوں میں بھی اس صمن میں مہم چلائی جائیں گی ۔ اس موقع پر 5 کلو میٹر کے رن کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر صدرنشین بلدیہ رادھا امر کے علاوہ سیاسی و سماجی قائدین و عہدیداران اور شرکا کی بڑی تعداد شریک تھی ۔