نئی دہلی 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے منگل کو اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں سلیکشن ٹرائیلس منعقد ہونگے تاکہ 7 تا 14 ستمبر لاس ویگاس میں ہونے والے ورلڈ چمپئن شپ کیلئے مرد ریسلرس کا انتخاب عمل میں لایا جاسکے ۔ تاہم دو مرتبہ کے اولمپک میڈلسٹ سشیل کمار ٹرائیلس میں حصہ نہیں لیں گے کیونکہ ان کے کندھے میں زخم ہے ۔ اس طرح وہ ورلڈ چمپئن شپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کے سوا تمام دوسرے اولمپک میڈلسٹس یوگیشور دت ‘ نرسنگھ پنچم یادو ‘ امیت کمار اور ستیہ ورت کڈیان ‘ موسم کھتری و سندیپ تومر بھی ٹرائلس میں حصہ لیں گے ۔ دولت مشترکہ گیمس کے میڈلسٹ بجرنگ بھی زخمی ہونے کی وجہ سے ٹرائیلس میں حصہ نہیں لیں گے ۔