جکارتہ ۔28 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان ورلڈ بیاڈمنٹن چمپین شپ میں جو انڈونیشاء میں منعقد ہونے والے ہیں، اپنی سب سے بڑی اور طاقتور تر ٹیم میدان میں اُتارے گا جس سے آئندہ ماہ کے اس باوقار ٹورنمنٹ میں اُنھیں زیادہ سے زیادہ تمغہ جیتنے کا بہترین موقع فراہم ہوگا ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ہندوستان کی طرف سے ٹاپ فائیو میں دو کھلاڑی عالمی نمبر دو سائنا نہوال اور عالمی نمبر تین کدمبی سریکانت مسابقت میں حصہ لیں گے اور 10 اگسٹ سے جکارتہ کے گیلورا بونگ کارلو میں شروع ہونے والی چمپین شپ میں ہندوستانی چیلنج کی قیادت کریں گے ۔ جوالہ گٹہ اور اشونی پونپا نے 2011 ء میں ویمنس ڈبلز برانز جیت کر تمغوں کا28 سالہ قحط ختم کیا تھا ۔
ویمن آرچری ٹیم اولمپکس کیلئے کوالیفائی
کوپن ہیگن (ڈنمارک) ۔28 جولائی ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ویمنس ریکروو ٹیم نے اولمپک کوٹہ برائے 2016ء ریو گیمز حاصل کرلیا جبکہ مینس سیکشن کے تین کھلاڑی آج یہاں آرچری ورلڈ چمپئن شپس میں معقول سبقت حاصل کرلینے کے بعد اسے ضائع کرتے ہوئے پیشرفت میں ناکام ہوئے۔ ساتویں سیڈ جرمنی کے خلاف مسابقت کرتے ہوئے دپیکا کماری، لکشمی رانی ماجھی اور ریمل بوریولی کی ہندوستانی تگڑی نے فولادی عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1-3 سے واپسی کی اور 5-3 کی جیت کے ذریعے آخری آٹھ میں رسائی حاصل کی، جو اولمپکس کیلئے کوالیفائی ہونے کی کسوٹی ہے۔ تاہم راہول بنرجی، منگل سنگھ اور جینت تعلقدار کی تجربہ کار ٹیم ہار گئی۔