ملبورن ۔29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقدہ گیارہواں ورلڈ کپ رہا اور اتفاق سے فائنل متواتر دوسری مرتبہ خطابی مقابلہ میزبان ملکوں کے درمیان کھیلا گیا جہاں آسٹریلیائی ٹیم نے پڑوسی ملک نیوزی لینڈ کو بآسانی شکست دیکر پانچویں مرتبہ عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
اب تک کھیلے گئے دس ورلڈ کپ کے فائنل مقابلوں کے نتائج اس طرح رہے ہیں۔
1975: ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 70 رنز سے شکست دی۔
مین آف دی میچ۔ کلائیو لائیڈ ( ویسٹ انڈیز )۔
1979: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 92 رنز سے شکست دی۔
مین آف دی میچ۔ ویوین رچرڈز ( ویسٹ انڈیز )
1983: ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو43 رنز سیمات دی۔
مین آف دی میچ۔ مہندر امرناتھ ( ہندوستان )۔
1987: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دی۔
مین آف دی میچ۔ ڈیوڈ بون ( آسٹریلیا )۔
1992: پاکستان نے انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دی۔
مین آف دی میچ۔ وسیم اکرم ( پاکستان )۔
1996: سری لنکا نے آسٹریلیا کو سات وکٹوں سے مات دی۔
مین آف دی میچ۔ اروندا ڈی سلوا ( سری لنکا )۔
1999: آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔
مین آف دی میچ۔ شین وارن ( آسٹریلیا )۔
2003: آسٹریلیا نے ہندوستان کو 125 رنز سے شکست دی۔
مین آف دی میچ۔رکی پونٹنگ ( آسٹریلیا )۔
2007 : آسٹریلیا نے سری لنکا کو 53 رنز سے شکست دی۔
مین آف دی میچ۔ ایڈم گلکرسٹ ( آسٹریلیا )۔
2011: ہندوستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔
مین آف دی میچ۔ مہندر سنگھ دھونی ( ہندوستان )۔
2015: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈکو 7 وکٹوں سے شکست دی۔
مین آف دی میچ۔ جیمس فاکنر ( آسٹریلیا )۔