ورلڈکپ کے لئے زیادہ کھلاڑی انگلینڈ روانہ کرنے پاکستان کا فیصلہ

کراچی۔10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ میں آئندہ ماہ ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی 15 رکنی ٹیم اور13 عہدیدار جائیں گے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین کھلاڑیوں کو اسٹینڈ بائی کے طور پر انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 18 اپریل کو سلیکٹرزفٹنس ٹسٹ کے بعد پندرہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرینگے ۔ تین مزید کھلاڑیوں کو اصل ٹیم کی حمایت کرنے کے لئے انگلینڈ بھیجا جائے گا۔ اگر23 مئی سے قبل کوئی کھلاڑی ان فٹ ہوجاتا ہے تو اس کی جگہ تین محفوظ کھلاڑیوں میں سے کوئی کھلاڑی لے گا ورنہ اضافی کھلاڑی وطن واپس آجائیں گے۔ تاہم تین کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف پانچ ونڈے، ایک ٹی 20 انٹر نیشنل اور تین کائونٹی میچوں میں ضرورت پڑنے پر کھیل سکتے ہیں۔