دبئی ۔17 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ میں 55 دن تک جاری رہنے والے ورلڈکپ کے مقابلوں کے دوران سابق کرکٹرز اورکپتانوں سمیت مجموعی طور پر 24 افراد کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ ورلڈ کپ کے کمنٹری پینل میں ہندوستان سے ہرشا بھوگلے، سوروگنگولی اور سنجے منجریکر، پاکستان سے رمیز راجہ اور وسیم اکرم، جنوبی افریقہ سے گرائم اسمتھ، شان پولاک، آسٹریلیا کی میل جونز، مائیکل کلارک، مائیکل سلیٹر، مارک نکولس، انگلینڈ سے ایسا گوہا، ناصر حسین، ایلیسن مچل، مائیکل ارتھرٹن، ای این وارڈ، نیوزی لینڈ سے سائمن ڈول، برنڈن مکالم، ای این اسمتھ، بنگلہ دیش کے اطہر علی خان، سری لنکا کے کمار سنگاکارا، زمبابوے کے پومی ایم بنگوا اور ویسٹ انڈیز سے مائیکل ہولڈنگ اور ای این بشپ شامل ہیں۔
اس مرتبہ ورلڈ کپ کے کمنٹری پینل میں تین خواتین کمنٹیٹرز ایسا گوہا، میل جونز اور ایلیسن مچل بھی شامل ہیں۔ ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی کو ہو گا ۔