لندن ۔8 اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے سابق کپتان اور آل رائونڈر اینڈریو فلنٹاف نے دلچسپ انداز میں آئندہ برس اپنے ملک میں مجوزہ ورلڈ کپ کی تشہیر شروع کردی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تشہیری ویڈیو جاری کی گئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ فلنٹاف ایک اخبار میں کرکٹ ورلڈ کپ قریب آنے کی سرخی پڑھ کر گلیوں میں نکل آتے ہیں۔ان کے ساتھ 19 ڈانسرز اور 100کے قریب شائقین کا مجمع ہوتا ہے جو ایونٹ میں شریک مختلف ممالک کے جھنڈے اٹھائے ہوئے ہیں۔ اس پریڈ میں کرکٹرز شارلوٹ ایڈورڈز، فل ٹفنل اور کمارسنگاکارا سمیت مختلف معروف شخصیات بھی انھیں مختلف جگہوں سے شامل ہوتے ہیں۔یادرہیکہ ورلڈ کپ30مئی سے14جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
ایڈم پیٹی کا تیراکی میں نیاریکارڈ
گلاسگو ۔8 اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام)برطانوی تیراک ایڈم پیٹی نے یورپین سوئمنگ چیمپئن شپ میں 50 میٹر بریسٹ اسٹروک میں نیاریکارڈبنادیا ہے۔انہوں نے26.5 سیکنڈ زمیں فاصلہ طے کرکے سیمی فائنل میں بھی رسائی حاصل کرلی ہے اور ایونٹ میں تیسرے گولڈ میڈل پر نظریں جمالیں۔23سالہ تیراک اس سے قبل 100میٹر بریسٹ اسٹروک اور مکسڈ میڈلے ریلے میں گولڈ میڈل حاصل کرچکے ہیں۔