ورلڈکپ ٹرافی ماسکو پہنچ گئی

ماسکو۔4 جون(سیاست ڈاٹ کام)فٹبال ورلڈ کپ 2018کی ٹرافی اپناسفر مکمل کرکے روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئی ،جرمنی کے لیجنڈ فٹبالر لوتھر میتھیوز نے باقاعدہ طور پر ٹرافی کی رونمائی کی،ایونٹ کا باقاعدہ آغا ز 14جون کو ماسکو کے لوزہنیکی اسٹیڈیم ماسکومیں روس اور سعودی عرب کے میچ سے ہوگا۔ورلڈکپ ٹرافی کوگزشتہ 2ہفتوں کے دوران روس کے مختلف شہروں میں لے جایاگیا ، ماسکو میں ٹرافی کی باقاعدہ تقریب رونمائی ہوئی ،جس میں لوتھر میتھیوزکے ساتھ ماسکو کے میئر سرگئی سوبینن بھی موجود تھیں۔