ورلڈکپ میں ہند ۔ آسٹریلیا فائنل ہوگا: پونٹنگ

نئی دہلی 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی ٹیم کو دو مرتبہ ورلڈکپ دلوانے والے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے آئندہ برس کھیلے جانے والے ورلڈکپ کے ضمن میں پیش قیاسی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 فروری کو شروع ہونے والے ورلڈکپ کا فائنل ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہاں ایک تقریب ’’سلام کرکٹ‘‘ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پونٹنگ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ 2015 ء کا ورلڈکپ فائنل ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا اور یہ خطابی مقابلہ دنیا کی دو مضبوط اور بیاٹنگ کے اعتبار سے طاقتور ٹیموں کے درمیان ہوگااور آسٹریلیا چمپئن بنے گا۔