ورلڈکپ میں گرم موسم برصغیر کی ٹیموں کیلئے بہتر:پیٹرسن

لندن۔6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں گرم اور خشک موسم برقرار رہا تو ورلڈ کپ میں برصغیر کی ٹیموں کیلئے معاون ثابت ہوگا تاہم وکٹوں پر سبزہ ہوا تو پھر انگلینڈ کو بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔کیون پیٹرسن نے کہا ہیکہ گزشتہ سیزن میں بھی موسم کافی گرم اور خشک تھا اور اگر اس سال بھی ایسا ہی موسم ہوا تو پھر برصغیر کی ٹیمیں ورلڈ کپ میں اہم کردار ادا کریں گی جن کے پاس موثر اسپن بولرز بھی موجود ہیں۔ اگر گیند اسی انداز سے سوئنگ ہوئی جیسے کہ ویسٹ انڈیز کے حالیہ دورے میں دیکھنے کو ملی تو پھر انگلش ٹیم کے بیٹسمینوں کیلئے شدید مشکلات بھی کھڑی ہو سکتی ہیں۔