ریوڈی جنیرو۔26 مئی(سیاست ڈاٹ کام) پانچ مرتبہ کے سابق چیمپئن برازیل کے شائقین کی آئندہ ماہ روس میں ہونے والے ورلڈ کپ میں دلچسپی انتہائی کم ہے جس کی بڑی وجوہات ملک میں جاری معاشی بحران اور سیاست میں بدعنوانیاں ہوسکتی ہیں۔حالیہ سروے میں برازیل کے شائقین کی آئندہ ماہ روس میں ورلڈ کپ میں عدم دلچسپی کے حوالے سے نتائج خاصے بھیانک ہیں۔ دو تہائی سمجھتے ہیں کہ برازیل ٹرافی جیت سکتا ہے جبکہ 35 فیصد کی رائے میں نیمر ایونٹ کا بہترین کھلاڑی بن سکتا ہے، اس کے مقابلے میں کرسٹیانو رونالڈو کو 30 فیصد نے پسندیدہ قرار دیا ہے۔ 66 فیصد کو آنے والے ورلڈ کپ میں تھوڑی یا پھر کوئی بھی دلچسپی نہیں ہے۔ 14.5 فیصد کو یہ معلوم نہیں کہ ورلڈ کپ کہاںہورہا ہے۔ورلڈ کپ کے مواقع پر برازیلی شائقین فٹبال میں اس سے قبل ایسی بددلی کبھی نہیں دیکھی گئی ہے۔