ورلڈکپ سے ایک دن قبل تقریب کا اہتمام

لندن۔28 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی نے ورلڈ کپ کو کرکٹ کے کھیل کا عظیم ترین ایونٹ بنانے کا مربوط منصوبہ تیار کرلیا ہے اور ٹورنمنٹ کے منتظمین کی خواہش ہے کہ پرستاروں کی بڑی تعداد کو اس مرتبہ میگا ایونٹ میں شامل کیا جائے ۔اس حوالے سے ورلڈ کپ کے باضابطہ آغاز سے ایک روز قبل آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے زبردست جشن کا اہتمام کیا ہے جبکہ دیگر عہدیداران بھی ایونٹ کو مکمل محفوظ اور یادگار بنانے کی بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔