ورلڈباکسنگ چمپئن شپ میں 8 قومی کھلاڑیو ںکی پیشقدمی

نئی دہلی۔15نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پانچ مرتبہ کی عالمی چمپئن ایم سی میری کام سمیت آٹھ ہندوستانی باکسر وں کو یہاں شروع ہونے والی10 ویں ایباخواتین ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کے لئے پہلے راؤنڈ میں بائی دی گئی ہے ۔ اس چمپئن شپ میں چوٹی کی سیڈ حاصل کرنے والی میری کام واحد ہندوستانی ہیں۔48 کلو گرام کے زمرے میں دوسرے نمبر کی میری کام کو اتوار تک رنگ میں اترنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ میری کام کا قزاقستان کی الگریم کاسینایوا اور امریکہ کی جاجل بوباڈلا کے درمیان ابتدائی راؤنڈ کے مقابلے کے فاتح سے مقابلہ ہوگا۔ منگولیا کی مکے با ز جاگالارن اوچرابات کو 48 کلوگرام زمرے میں چوٹی کی سیڈ ملی ہے ۔میری کام کو گولڈ میڈل کا مضبوط عویدار تصور کیا جارہا ہے ۔ میری کام کو اہم ڈراکے دوسرے ہاف میں رکھا گیا ہے ۔ اپنے گولڈمیڈل کے سفر میں انہیں ازبکستان کی جلاسال سلتونالیویا اور شمالی کوریا کی کم ہیانگ ہیانگ می سے سامنا کرنا ہوگا۔ می کو بھی پہلے راؤنڈ میں بائی ملی ہے ۔ سیمی فائنل میں میري کام کا سامنا می سے ہی ہو سکتا ہے ۔ می نے اے بی سی کنفیڈریشن میں سلورمیڈل جیتا ہے ۔ ہندوستان کی جانب سے رانی پنکی (51 کلوگرام)، سونیا (57)، سریتا دیوی(60)، لولینا بوگورھین (69)، سویٹی(75) اور سیما پونیا 81 پلس) کو پہلے راؤنڈ میں بائی ملی ہے ۔اگرچہ منیشا (54)، سمرنجیت کور (64) اور بھاگیوتي کاچاري (81) کو کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے لئے دو راؤنڈ تک مقابلہ کرنا ہوگا۔ ان کے مقابلے منگل سے ہونے ہیں۔ہندوستان کو سابق عالمی چمپئن اور پانچ مرتبہ کی ایشیائی چمپئن سریتا دیوی سے بھی میڈل کی امید ہے ۔ لائٹ ویٹ زمرے میں لڑنے والی سریتا ملک کی دوسری بڑیمیڈل کی دعویدار ہیں۔ چوتھی سیڈ سریتا کو میڈل تک کے اپنے سفر میں موجودہ عالمی چمپئن چین کی یانگ وینلو اور ریو اولمپکس میں برونز میڈل جیتنے والی روس کی ایناستازیا بلیاکووا کے ساتھ دو دو ہاتھ کرنا ہوگا۔ ہیوی ویٹ زمرے81 کلو گرام سے زیادہ) میں سیما پونیا اس ٹورنمنٹ میں ہندوستان کی واحد ایسی کھلاڑی ہیں جو بغیر کسی محنت کے میڈل راؤنڈ میں اتریں گی۔ پہلے راؤنڈ میں بائی ملنے کی وجہ سے سیما سیدھے کوارٹر فائنل میں قدم رکھیں گی۔کوارٹر فائنل میں وہ چین کی شول یانگ کے خلاف رنگ میں ہوں گی۔ یہ واحد ایسا زمرہ ہے جس میں 10 مکے باز ہیں جن میں سے چھ کو بائی ملی ہے ۔ سیما کو چین کی کھلاڑی سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ انہوں نے جیجو اور استھانہ میں مسلسل دو گولڈمیڈلس جیتے ہیں۔گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں برونزمیڈل جیتنے والی ہندوستان کی پنکی رانی کو51 کلو گرام بھارورگ میں اگرچہ مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ انہیں دوسرے ہاف میں جگہ ملی ہے ۔