ورزش کے بعد چونکہ آپ کے مسلز کھنچاو کا شکار ہوجاتے ہیں اس لئے ماہرین کی رائے کے مطابق ورزش کے بعد ایک گھنٹے کے اندر کچھ نہ کچھ کھانا ضروری ہے ۔
اس مقصد کیلئے اچھی کوالٹی کے پروٹین پر مشتمل غذا آپ کیلئے بہترین ہے تا کہ ورزش کے دوران جو توانائی آپ نے خرچ کی ، وہ بحال ہوجائے ۔ اپنے روزانہ معمول کے مطابق کھائی جانے والی غذا کے علاوہ پھلوں اور سبزیوں کو خوراک میں شامل رکھیں ۔ہلکی پھلکی ورزش کے بعد کھائے جانے والے اسنیکس درج ذیل ہیں۔
سلاد: موسم کی تازہ سبزیوں ، اولیو آئیل اور کسی کم چکنائی والی ڈریسنگ سے سلاد بنا کر کھائیں ۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کے فوائد حاصل کرنے کیلئے اس سلاد میں سن فلاور کے بیج بھی شامل کرلیں ۔
سیب اور مونگ پھلی کا مکھن
ورزش کے ایک گھنٹے بعد ایک سیب کی قاشیں بنائیں اور ان پر پی نٹ بٹر یعنی مونگ پھلی کا مکھن لگا کر کھائیں ۔ اگر آپ درمیانی اور معتدل قسم کا ورک آوٹ کرتی ہیں تو یہ اسنیکس آپ کیلئے مناسب رہیں گے ۔
چکن:گرل کئے ہوئے چکن کو مختلف سبزیوں جیسے بروکولی، ٹماٹر اور آلووں کے ساتھ کھائیں ۔