نئی دہلی 09 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی جب بھی میدان پر بلے بازی کرنے اترتے ہیں تب ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیتے ہیں۔انگلینڈ کے خلاف چل رہی سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن ہفتہ کو ہندستان کی پہلی اننگز کے دوران وراٹ جب بلے بازی کرنے اترے تو وہ 49 رن کی اننگز کھیل کر اپنی نصف سنچری سے چوک گئے لیکن انہوں نے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ وراٹ ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز برائن لارا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے تیز رفتار سے 18000 رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔29 سالہ وراٹ نے 18000 رن پورے کرنے کے لئے 382 اننگز کھیلی جبکہ لارا نے 411 اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔