حیدرآباد 17 جولائی (پریس نوٹ) Virinchi لمیٹیڈ نے اپنی نوعیت کے پہلے موبائیل صحت نگہداشت V’App کنکٹ کو روشناس کروایا ہے۔ اس کے ذریعہ مریض اپنی تمام تر صحت نگہداشت تفصیلات موبائیل میں محفوظ رکھ سکتا ہے۔ V کنکٹ میں نہ صرف ہاسپٹل کے ریکارڈ کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے بلکہ مریض کو تمام تر پچھلے ریکارڈ کے ساتھ اسکان کو اپ لوڈ کرنے کی سہولت مہیا کرائے گا۔ وی کنکٹ مریض کو 24 گھنٹے آن لائن کنسلٹنٹ تلاش کرنے کی سہولت مہیا کرے گا۔ جبکہ ویڈیو کال پر ڈاکٹر کے ساتھ ویڈیو مشاورت کی سہولت بھی مہیا کرائے گا۔ وی کنکٹ بہت جلد تمام مریضوں کے لئے دستیاب رہے گا۔ بتایا گیا کہ ریاستی وزیر صحت سی لکشما ریڈی کی جانب سے 15 جولائی ایپ کے آغاز کے بعد App رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ہندوستان اور امریکہ میں مریض اور ڈاکٹر کے لئے App کا آغاز کیا گیا ہے۔