ودیا سریاسکیم کے تحت درخواستیں مطلوب

بیدر۔29؍اکتوبر۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)محکمہ ڈسٹرکٹ اقلیتی بہبود کے آفیسر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ اقلیتی طلباء سے ودیاسری اسکیم کے تحت درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔جماعتِ دہم کے بعد کے کورسیس میں تعلیم حاصل کررہے مسلم ‘جین‘ سکھ‘ بدھ اور پارسی اقلیتی طلباء کیلئے سرکاری‘امدادی اور خانگی اسٹوڈنٹس کو ہاسٹل میں داخلہ حاصل نہ ہوا ہو ایسے طلباء کو تعلیم جاری رکھنے میں سہولی فراہم کرنے مذکورہ بالا اسکیم کے تحت مع طعام و قیام سہولت کیلئے ماہانہ 1500روپیے دئیے جائیں گے۔ اسٹوڈنٹس اسکالر شپ ہر ماہ طلباء کے بنک کھاتہ میں راست جمع ہوگی۔خواہش مند طلباء ویب سائٹ سے درخواست فارم حاصل کرکے متعلقہ و ضروری اسنادات کے ساتھ ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ اقلیتی بہبود قدیم سرکاری دواخانہ بلڈنگ منیار تعلیم بیدر پاس 30؍نومبر 2015تک داخل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے مذکورہ بالا دفتر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔