ودیا ساگر راو کو مبارکباد

جگتیال ۔ 28۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابقہ مرکزی وزیر داخلہ مسٹر سی ایچ ودیا ساگر راو کو مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست مہاراشٹرا کا گورنر نامزد کئے جانے پر شہر جگتیال میں بی جے پی قائدین محمد ساجد میناریٹی مورچہ اسٹیٹ سکریٹری کی قیادت میں شیرنی کی تقسیم اور تحصیل چوراستے پر آتشبازی کی ۔ علاقہ تلنگانہ سے اس باوقار عہدے کیلئے منتخب ہونے والی پہلی شخصیت مسٹر سی ایچ ودیا ساگر راو کو انہوں نے مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ ودیا ساگر راو ضلع کریم نگر کی اہم شخصیت ہے جو سیکولر ہیں انہوں نے انہیں گورنر کی حیثیت نامزد کئے جانے پر مرکزی حکومت سے اظہار تشکر کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔