بیدر۔4 مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر سوپان بحیثیت ڈی گروپ ملازم 16 سال سے محکمہ اطلاعات بیدر میں خدمات انجام دے رہے تھے ‘ وہ اپنی خدمات سے 28فبروری کو بحسن خوبی سبکدوش ہوئے ہیں ۔ کل دفتر انفارمیشن بیدر میں ان کی وداعی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اسسٹنٹ ڈائرکٹر محکمہ انفارمیشن مسٹر روی راج ایچ جی نے مسٹر سپان کو تہنیت پیش کی اور ان کے تئیں اپنے نیک خیالات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر سینئر صحافی مسٹر شیو شرنپاوالی کے علاوہ دیگر صحافی حضرات نے بھی مسٹر سوپان کو تہنیت پیش کی ۔ اس موقع پر محکمہ اطلاعات کے ملازمین تنویر اقبال ‘ کرشنا سولاپور ‘ بندو اور دیگر موجود تھے ۔