وحشی خاتون نے قتل کے بعد کمسن بچی کا خون پیا

حیدرآباد 13فروری (یواین آئی ) ظالم خاتون نے اپنی کمسن بھتیجی کا قتل کرنے کے بعد اس کا خون پی لیا۔ درندگی کی انتہا کا یہ واقعہ ریاست آندھراپردیش کے وشاکھا پٹنم ضلع کے منیم میں پیش آیا۔ لکشمی پیٹ پنچایت کے موضع کپاڑا سے تعلق رکھنے والی ونتالہ رسمو نامی خاتون کا سسرال والوں سے جھگڑا ہوا اوروہ ایک مہینہ سے اپنے بھائی کے گھرمیں مقیم تھی۔ چار دن پہلے بھائی کی بیوی نے اس پرسسرال جانے کیلئے دباو ڈالا جس پر وہ برہم ہوگئی۔ گاوں والوں نے الزام لگایا کہ انتقامی کاروائی کے طورپرکل خاتون لکڑیاں کاٹنے کے بہانے اپنے بھائی کی 6 سالہ بیٹی کو لے کر جنگلاتی علاقہ پہنچی، اس نے لڑکی کا قتل کرنے کے بعد وحشیانہ کاروائی کرتے ہوئے کمسن کے مردہ جسم سے خون پی لیا۔ اس وحشیانہ واردات کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی افراد نے درندہ صفت خاتون کو پکڑ کردرخت سے باندھ دیا۔ ذرائع کے مطابق خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے ۔ پولیس اس پورے معاملہ کی مختلف زاویوں سے جانچ کررہی ہے ۔