وجو بھائی والا کی راجکوٹ رہائش گاہ پر کانگریسیوں کا احتجاج

راجکوٹ۔18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کارکنان نے گجرات میں گورنر کرناٹک وجو بھائی والا کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا اور گورنر کے خلاف نعرہ بازی کی جس پر 30 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے بموجب احتجاج کا مقصد گورنر وجو بھائی کا وہ اقدام ہے جس کے ذریعے کرناٹک میں بی جے پی کو درکار عددی طاقت حاصل نہ ہونے کے باوجود اس کے لیڈر بی ایس یدی یورپا کو چیف منسٹر کا حلف دلا دیا ہے۔ صدر کانگریس سٹی یونٹ مہیش راجپوت کی قیادت میں نوتن نگر سوسائٹی کے قریب واقع وجو بھائی کی رہائش گاہ پر احتجاج کیا گیا۔