راجکوٹ ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وجئے ہزارے ٹرافی کے پری کوارٹر فائنل مقابلہ میں کل یہاں وکٹ کیپر بیٹسمین پارتھیو پٹیلل کی قیادت میں گجرات کی ٹیم پنجاب کا مقابلہ کرے گی۔ ریس کورس میدان پر کھیلے جانے والے اس مقابلہ میں ممبئی ٹیم کی قیادت سوریا کمار یادو کریں گے جبکہ گوتم گمبھیر کی زیرقیادت دہلی کی ٹیم اس کی حریف ہوگی۔ ایس سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پری کوارٹر فائنل مقابلہ سے قبل ممبئی ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوصلہ بلند ہوں گے کیونکہ اس نے رماکانت داسری ونڈے ٹورنمنٹ جیتا ہے اور اس ٹورنمنٹ کے خطابی مقابلہ میں اس نے گجرات کو شکست دی ہے۔ علاوہ ازیں ممبئی ٹیم میں دھول کلکرنی کی موجودگی سے بھی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوں گے کیونکہ سری لنکا کے خلاف منعقدہ حالیہ ونڈے سیریز کے آخری دو مقابلوں میں فاسٹ بولر نے ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔ گجرات کی ٹیم میں اکشر پٹیل کی موجودگی اہمیت کی حامل ہے جنہوں نے سری لنکا کے خلاف ونڈے سیریز میں غیرمعمولی متاثرکن مظاہرہ کیا ہے۔