وجئے واڑہ ۔ سنگاپور فلائٹ سرویس کے آغاز میں تاخیر

امراوتی( اے پی )۔/24 اکٹوبر، ( پی ٹی آئی) وجئے واڑہ اور سنگاپور کے درمیان راست پرواز جس کا کافی انتظار ہے، وہ شاید اس ہفتے اُڑان نہیں بھرے گی جس کا حکومت آندھراپردیش نے اعلان کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے حال ہی میں کہا تھا کہ انڈیگوA320 سرویس25 اکٹوبر کو شروع ہوگی۔ اس ضمن میں ربط پیدا کرنے پر میڈیا اڈوائزر برائے ریاستی محکمہ توانائی، انفراسٹرکچر اور انوسٹمنٹ اے چندر شیکھر ریڈی نے کہاکہ بکنگس شروع کی جائیں گی مگر فلائیٹ سرویس کی شروعات ہوسکتا ہے ڈسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوجائے گی۔