وجئے مالیا، نیرؤ مودی کے مقدمات میں پیشرفت : رجیجو

نئی دہلی ۔ 12 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام )یو کے کے وزیر برائے انسداد شورش پسندی ہارونس ولیمس جنھوں نے وزیر برائے اُمور داخلہ کرن رجیجو سے پیر کو ملاقات کی تھی انھوں نے تیقن دیا کہ شراب کا بھگوڑا تاجر وجئے مالیا کے کیس کو مناسب قانونی چینلس کے ذریعہ نمٹا جائے گا ۔ تاہم ولیمس نے بزنس مین اور جویلری ڈیزائنر نیرو مودی کیس پر تبصرہ کرنے سے یکسر انکار کردیا اور کہا کہ ابھی یہ کیس عدالت میں زیردوراں ہے جسے تمام قانونی مراحل سے گزارا جارہا ہے ۔ قبل ازیں رجیجو نے اے این آئی کو بتایا کہ میری ولیمس سے ملاقات ثمر آور رہی اور یوکے منسٹر نے دونوں (بھگوڑے ) تاجرین کے قانونی اخراج میں تعاون کا تیقن دیا ہے ۔ یاد رہے کہ وجئے مالیا، فینانشیل بے قاعدگیوں میں ملوث ہے جو 9 کروڑ روپئے پر مشتمل ہے اور منی لانڈرنگ میں بھی شامل ہے ۔ اور نیرو مودی ، پنجاب نیشنل بینک کو 2 بلین امریکی ڈالر کا دھوکہ دینے میں ملوث ہے ۔ دونوں سفید پوش مجرمین اُس وقت یو کے فرار ہوگئے جب ان کے خلاف کیس درج کئے گئے ۔