حیدرآباد ۔ 3 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : وجئے ایجنسیز نے ہوم اپلائنسیس کے میدان میں کامیابی کے ساتھ 32 سال مکمل کرلیے ہیں ۔ سال 1984 میں ڈور ٹو ڈور سروسیس کے تحت سال 1984 میں اپنی خدمات کا آغاز کیا تھا ۔ جس میں مختلف اسکیمات کے علاوہ قرعہ اندازی بھی شامل تھی ۔ جس کی بناء پر گاہکوں سے اعتماد حاصل کیا ہے ۔ وجئے ایجنسیز کو ڈیلیرس کے ساتھ ڈیلر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ ایوارڈ تقریب بروز پیر لیونیا ریسارٹس میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر ایجنسیز کے انتظامیہ نے ڈیلرس کی جانب سے انہیں اعزاز پیش کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ۔ اور بتایا کہ اس شعبہ میں ایجنسیز نے 32 سال کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے ۔ دوران تقریب 32 ڈیلرس کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ جنہوں نے ان کے گنگا پراڈکٹس کی تقسیم کے 63 سال مکمل کرلیے ہیں ۔۔