وجئیندر سنگھ کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہئے : میری کوم

کولکتہ 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) معروف باکسر میری کوم نے کہا کہ اولمپک برانز میڈلسٹ باکسر وجئیندر سنگھ کے پیشہ ور بن جانے کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک ان کا سوال ہے وہ پیشہ ور نہیں بنیں گی اور اپنی باکسنگ اکیڈیمی پر توجہ مرکوز کرینگی ۔