وبکوبیر میں سرکاری اعلی عہدیداروں کا اجلاس

کوبیر /5 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مقامی MPDO آفس میں سرکاری اعلی عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا ۔ عوام کے مسائل کے حل کیلئے درخواستوں کا جائزہ لیتے ہوئے حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدوں میں روزگار اسکیم ، شادی مبارک اسکیم اور فوڈ سیکوریٹی کارڈ سروے وظائف کے مستحق کا سروے مکمل ہوچکا ہے ۔ مگر سب سے بڑا مسئلہ جاریہ سال کسانوں کو برقی کٹوتی سے ہوا اور ہمارے بے روزگار نوجوان ڈگریاں لیکر در در آفس کے چکر لگارہے ہیں ۔ ان کیلئے TET اور DSC کا انتظام ابھی تک نہیں ہوا ۔ ان نوجوان لڑکے لڑکیوں کی حد عمر پار کر رہی ہے ۔ حکومت تلنگانہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ سے عوام کی یہ گذارش ہے کہ 2015 پر TET اور DSC منعقد کیا جائے ۔ عوام کا سب سے بڑے مسئلہ کا حل ہوجائے گا ۔ اس موقع پر موجود وناجا MPDO چندر شیکھر ورما MRO اوما شنکر PRJE ہاوزنگ کلیم احمد AE پنچایت سکریٹری انگنواڑی سوپروائزر رامادیوی اور امین پٹیل موجود تھے ۔