وبائی مرض ایبولا سے عازمین حج کو کوئی اندیشہ نہیں

جدہ ۔ 5 ۔ ا گست (سیاست ڈاٹ کام) حج سیزن 2014 ء میں وبائی مرض ایبولا کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ وزارت صحت کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اس مرض کا شکار ممالک سے آنے والے زائرین کی ایرپورٹ پر ہی نشاندہی کرلی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جن ممالک میں یہ وبائی مرض پھوٹ پڑا، انہیں پہلے ہی عمرہ اور حج ویزا جاری نہیں کئے گئے ہیں۔ ان میں لائبریا ، سرلیون اور گینیا شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس بیماری کا شکار زائرین کی فضائی ، زمینی اور سمندری راستہ سے یہاں پہنچنے کے ساتھ ہی نشاندہی کرتے ہوئے ضروری طبی امداد فراہم کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ ایبولا وبائی مرض کی وجہ سے اب تک 825 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔