واہ ری محبت : جاپانی شہزادی عام شہری سے شادی کیلئے شاہی اعزازی سے دستبردار 

ٹوکیو : یہ مقولہ مشہور ہے کہ ’ محبت اندھی ہوتی ہے ‘ ۔ یہ واقعی سچائی پر مبنی ہے۔ لوگ محبت کیلئے دولت و اقتدار بلکہ بعض دفعہ شاہی اعزازات تک ٹھکرادیتے ہیں ۔اسی طرح کا ایک واقعہ جاپان میں دیکھنے میں آیا ہے۔ جہاں جاپان کی شہزادی محبت میں ایک عام شہری سے شادی کرنے کے لئے شاہی اعزازات کو ٹھکرادی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارہ کے مطابق جاپان کی شہزادی آیاکو نے شاہی خاندان کے تحت عام شہری سے شادی کرنے کیلئے شہزادی کے مرتبہ سے دستبردار ہوگئیں ہیں۔ او راس اعزاز سے دستبرداری پر ایک باوقار تقریب منعقد کی گئی ہے۔ جاپان کے شاہی خاندان کے قوانین کے تحت شاہی خا ندان سے باہر شادی کی اجازت نہیں ہے ۔ تاہم شاہی خاندان سے باہر شادی کرنے والوں کو اپنے شاہی اعزاز کو خیر باد کہنا ہوتا ہے۔ اور شاہی اعزاز سے دستبرداری کیلئے تین تقاریب کاانعقاد کیا جاتا ہے۔جاپان کے شاہی خاندان میں شاہی اعزاز سے دستبرداری کیلئے بھی روایتی اور باوقار تقریب رکھی جاتی ہے ۔ اس تقریب اورتاریخی رسومات کی ادائیگی ۳؍ مقدس مقامات کشیکو دو کوکورو، کورئے اور شندین میں ادا کی جاتی ہیں ۔

شہزادی نے الگ الگ ثقافتی لباس زیب تن کئے ان تینوں مقدس مقامات پر حاضری دی جہاں شہزادی کے جانشین نے دستبرداری کی موجودگی میں مذہبی رسومات ادا کیں اور خصوصی دعائیں کی ۔ تینوں مقدس مقامات پر رسومات کی ادائیگی کے بعد آیاکو اب شہزادی نہیں رہیں ۔ اس الوادعی تقریب کے بعد آیاکو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوجائیں گی ۔شادی کی تقریب ٹوکیوشہر میں واقع ایک مذہبی مقام پر ادا کی جائے گی بعدازاں عدالت میں کاغذی کارروائی پوری کی جائے گی ۔ ۲۸؍ سالہ شہزادی ایک شپنگ کمپنی میں ملازمت کرنے والے موریا کیو کو چنا سے شادی کرنے جارہی ہے۔