واچ مین کی پٹائی ‘ انسپکٹر کا بیٹا اور چار کانسٹیبلس گرفتار

حیدرآباد ستمبر (سیاست نیوز) سعیدآباد پولیس نے اپارٹمنٹ کے واچ مین کی پٹائی میں ملوث وقارآباد اسپیشل برانچ انسپکٹر کے بیٹے اور چار کانسٹبلس کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب یکم ستمبر کو امروت نے جو واچ مین ہے ، سعیدآباد پولیس میں شکایت درج کروائی کہ اسے وقارآباد اسپیشل برانچ انسپکٹر اے وینو گوپال راجو کے بیٹے امباٹی پرتھیو راج اور وقارآباد پولیس عملے نے پٹائی کی تھی۔ سعیدآباد سب انسپکٹر بی پرمیشور نے اپارٹمنٹ کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خاطیوں کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ بی ڈی آر اپارٹمنٹ واقع کرن باغ سعیدآباد کے واچ مین چٹیالہ امروت کو انسپکٹر کے بیٹے پرتھوی راج کے علاوہ کانسٹیبلس بی شیوراج، سی ملیش، یو روی کمار اور اے راج کمار نے پٹائی کی تھی۔ پولیس نے دفعہ 448، 323 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس کے نتیجہ میں آج یہ کارروائی کی گئی۔