واٹمور کی کوچنگ میں پاکستان ٹسٹ سیریز حاصل کرنے میں ناکام

کراچی 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوواٹمور دوسال مکمل ہونے کے بعد اپنی ذمے داریوں سے سبکدوش ہوگئے ہیں ۔ مارچ 2012 میں انہوں نے کوچ بن کر پاکستان کو ایشیا کپ میں فتح دلوائی تھی لیکن ان کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم کو ئی ٹسٹ سیریز نہ جیت سکی اور ان کے معاہدے کا اختتام سری لنکا کے خلاف ٹسٹ میچ میں کامیابی سے ہوا اور سیریز برابر رہی۔ واٹمور نے کہا کہ میں نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ کام ایک خوشگوار تجربہ رہا لیکن پاکستان میرے دور میں کوئی ٹسٹ سیریز نہیں جیت سکا لیکن اس کے باوجود پاکستان کی ٹسٹ ٹیم بہتر ہے ۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے واٹمور کی کوچنگ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ ،ہندوستان،ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے خلاف ونڈے سیریز جیتی۔ تاہم آئی سی سی چیمپینس ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کو تینوں مقابلوں میں شکست ہوئی ۔13ٹسٹ مقابلوں میں سے پاکستان نے دو ٹسٹ جیتے،سات میں اسے شکست ہوئی۔ واٹمور نے کہا کہ اگر پاکستانی کھلاڑی نئی گیند کے خلاف کامیاب ہوجائیں تو انہیں ٹسٹ کرکٹ میں بھی کامیابی مل سکتی ہے۔ آئندہ ورلڈ کپ چونکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہو رہا ہے اسلئے پاکستان کو ونڈے کرکٹ میں ایک ایسا آل راؤنڈر درکار ہے جو میڈیم پیس بولنگ بھی کرسکے۔