واٹس ایپ پر تاج محل کی تبدیل شدہ تصوئیر بھگوا جھنڈے کے ساتھ پوسٹ کرنے والے یوپی نونرمان سینا کا لیڈر گرفتار

لکھنو۔اترپردیش نو نرمان سینا کے لیڈر امیت جین اور اس کے ساتھیوں کو اسپیشل ٹاسک فورس نے گرفتار کرلیا کیونکہ انہوں نے مبینہ طور پر مذہبی منافرت پھیلانے کی غرض سے واٹس ایپ پر تاج محل کی تبدیل شدہ تصوئیر کے میناروں پر زعفرانی پرچم لگاکر پوسٹ کی تھی۔

ایس ٹی ایف کے عہدیداروں نے کہاکہ ’’ امیت جین اور ان کے ساتھی اوپیش رانا کو ایس ٹی ایف اگرہ نے گرفتار کیا کیونکہ کمپیوٹر سے تیار کردہ تاج محل کی تصوئیرپر ساتھ زعفرانی پرچم اس کے میناروں پر لگائے اور واٹس ایپ گروپ میں پوسٹ کیا‘‘۔

جانی کو اس سے قبل بھی ائی پی سی کی دفعات 153بی اور295ک تحت مذہبی نفرت پھیلانے اور کسی ایک مذہب کی بے حرمتی کرنے کے لئے الزام پر مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

اپنے واٹس ایپ پوٹس میں جانی نے تمام ہندو تنظیموں کے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاتھا کہ وہ مغل منومنٹ پر 3نومبر کو جمع ہوجائیں ‘ جس کے وجہہ سے اگرہ میں افواہ پھیلی اور اسی کے پیش نظر ایک ایف ائی آر بھی درج کیاگیا۔

سال2012میں سابق چیف منسٹر مایاوتی کے مجسمے کو لکھنو کے گومتی نگر میں توڑنے کے لئے الزام میں اسی سال سماج وادی پارٹی کی حکومت برسراقتدار آنے کے بعد جانی کو تین سال کی قید ہوئی تھی۔جانی کا اصلی نام امیت اگروال ہے اور میرٹھ ضلع کے جانی خرد بلاک کا ساکن ہے