واٹس ایپ پر اب پیغام ارسال کرنے کے بعد بھی اس میں تبدیلی یا پیغام واپس لئے جانے کی اب سے گنجائش۔ تفصیلات

نئی دہلی:واٹس ایپ نے ائی فون بیٹا ورژن پر پہلے دستیاب سہولت کو اب تمام صارفین کے لئے کارگرد بنانے کی تیاری کررہا ہے۔

این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق واٹس ایپ کے مذکورہ نئے فیوچر کو اب تما م صارفین اندرون پابچ منٹ اپنے ارسال پیغام کو منسوخ کرنے اور اسے تبدیل کرکے دوبارہ بھیج سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ صارفین کے لئے ارسال پیغام کو دوبارہ تبدیلی کے ساتھ تحریرکر نے کا بھی موقع ملے گا۔

یہ بھی کہاجارہا ہے کہ ایپ کا جو نیا ٹریک بیٹا جاری کیاگیا ہے اس کے نئے فیوچر کابروزر ورژن ایپ پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تاہم اس فیوچر پر فی الحال روک لگایا گیا ہے ۔ ہوسکتا ہے واٹس ایپ تمام پلیٹ فارمس پر اس فیوچر کو مزید رپورٹس کے ساتھ جاری کریگا۔