حیدرآباد ۔ /3 مئی ( سیاست نیوز) واٹس اپ کے ذریعہ خودکشی کرنے کی اطلاع دینے والے نوجوان کی تلاش شروع کردی ۔ بتایا جاتا ہے کہ حیات نگر پولیس کو شکایت موصول ہوئی جس میں 20 سالہ نودیپ متوطن بھیماورم جو ایم آر کے کالج سے آرکیٹکچر کی تعلیم حاصل کررہا تھا ۔ دو دن قبل اپنے قریبی رشتے دار کو واٹس اپ کے ذریعہ ایک پیام بھیجا جس میں خودکشی کرنے کی اطلاع دی ۔ حیات نگر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے نوجوان کی تلاش شروع کردی ۔