چنئی۔24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل12 کے پلے آف میں جگہ بنانے کے بعد دفاعی چمپئن چینائی سوپر کنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے آسٹریلیا کے جارحانہ اوپنر شین واٹسن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک میچ ونرکھلاڑی ہیں۔ تین بار کی چمپئن چینائی کے کپتان دھونی نے سن رائز حیدرآباد کو ہارنے کے بعد کہا واٹسن ٹیم کے لئے میچ فاتح رہے ہیں۔ وہ نیٹ پریکٹس بھی بہت اچھی کررہے تھے ۔ بیشک وہ اپنی بیٹنگ کے لئے بہت جدوجہد کررہے تھے لیکن انہوں نے ا بھی تک جیتنی بھی اننگز کھیلی ہیں ان سب میں وہ گیند کو بیٹ کے درمیان سے مار رہے تھے ۔ چینائی کی کامیابی کے بارے میں دھونی نے کہا کہ اگر میں سب کو کامیابی کے راز بتا دوں گا توکھلاڑیوں کی نیلامی میں مجھے کوئی نہیں خریدے گا۔ یہ ایک راز ہے ۔