سڈنی 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے خلاف منعقد شدنی 5 ونڈے مقابلوں کی سیریز جس کا 14 نومبر کو آغاز ہورہا ہے، اِس کے لئے میزبان آسٹریلیائی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں زخموں سے صحتیاب ہوچکے آل راؤنڈر شین واٹسن کے علاوہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کی واپسی ہوئی ہے۔ آسٹریلیائی ٹیم کے سلیکٹروں نے اپنے گھریلو میدانوں پر منعقد ہونے والے 2015 ء ورلڈکپ کے پیش نظر اُن کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے جو ورلڈکپ کیلئے اِن کے منصوبوں کا حصہ ہیں۔ آسٹریلیائی سلیکٹر راڈ مارش نے کہا ہے کہ ہم اُن کھلاڑیوں پر اپنی توجہ مرکوز کرچکے ہیں جوکہ ورلڈکپ میں ٹیم کے لئے کلیدی رول ادا کرسکتے ہیں۔ آسٹریلیائی ٹیم اِن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: مائیکل کلارک (کپتان)، جارج بیلی، شین واٹسن، ڈیوڈ وارنر، میتھیو ویڈ، اسٹیو اسمتھ، کین رچرڈسن، گلین میکسویل، مچل مارش، مچل جانسن، جوش ہیزل ووڈ، آرون فنچ اور نیتھن کلٹر نائیل۔